ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور سرکاری اداروں کے سربراہان کا اجلاس

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور سرکاری اداروں کے سربراہان کا اجلاس ۔ضلع میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ضلع میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں امن و امان کی صورتحال ،کالعدم تحریک لبیک کی سر گرمیوں سے متعلق معاملات زیر غو ر آئے ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ضلع کی کسی تحصیل میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ضلع کے تمام راستے ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھلے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بر قرار ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے تحت اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان ومان کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہمارے حلقے میں کسی قسم کی غیر قانونی سر گرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی ہمارا تمام تر تعاون حکومت کے ساتھ ہے ہمارے سپورٹرز اپنے حلقے میں نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی غیر قانونی کاروائی کرنے نہیں دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes