ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)جنگ شاہی کے جوکھیہ برادری کے معزز سابقہ یوسی ناظم اور پی پی رہنما بشیر احمد جوکھیو نے مکلی میں پی جی ای کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خاندانی لوگ ہیں ہمارے آباؤ اجداد کی کئی سو ایکڑ زمینیں کوہستان میں موجود ہیں ہم نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے گاؤں عارب سالار جوکھیو کے رہائشی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف احتجاج کرنے والے خود دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں یہ خود قبضہ مافیا والے ہیں اور خود کو بچانے کے لئے یہ لوگ دوسرے شریف لوگوں کے اوپر الزام تراشی کررہے ہیں جن لوگوں نے ڈی سی ٹھٹھہ اور اے سی ٹھٹھہ کو درخواستیں دی ہیں اے سی ٹھٹھہ نے ان ہی لوگوں کو ریکارڈ سمیت بلایا مگر وہ نہیں آئیے ہر باشعور افراد کو پتہ ہے کہ ہم نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے جبکہ الٹا ہماری زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں جسکے خلاف قانونی کارروائی کرائی جائے گی انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود تحقیقات کریں کہ کون کس کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے انہوں نے بالا حکام سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے