جھنگ سٹی کے متعدد علاقے غلاظت کے انباروں میں بدل گئے حکام نوٹس لیں

Published on October 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

جھنگ (شیخ توصیف حسین) بلدیہ جھنگ کے مفاد پرست اہلکاروں نے نوٹوں کی چمک سے مر عوب ہو کر محمد امین نامی خاکروب کو سینٹری انسپکٹر کے عہدے پر تعنیات کر کے قانون کی دھجیاں اُڑا دی مذکورہ اہلکار جس کا منہ مو مناں اور کر توت کافراں جیسے ہے راتوں رات امیر بننے کے خواب کی تکمیل کی خا طر اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگاﺅ اور مال کماﺅ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہو کر رہ گیا ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کے اس گھناﺅ نے اقدام کے نتیجہ میں جھنگ سٹی کے متعدد علاقے جس میں ملت کا لونی رحمان کا لو نی علی ٹاﺅن نقد پورہ چاہ شادی والا عامر ٹاﺅن سر فہرست ہیں میں غلاظت کے بڑے بڑے انبار جبکہ گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے اُٹھنے والے موذی جراثیموں سے متعدد افراد مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر انتظامیہ جھنگ کو بد دعائیں دینے میں مصروف عمل ہیں جس سے یوں محسوس ہو تا ہے کہ مذکورہ اہلکار عوام کو انتظامیہ جھنگ کے خلاف بھڑکانے کی سازش میں مبتلا ہو کر رہ گیا ہے یہی کافی نہیں مذکورہ اہلکار کے اس غلیظ ترین اقدام کی وجہ سے جنرل بس سٹینڈ جھنگ اور اُس کے مد مقابل قبرستان غلاظت کے انبار اور سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکے ہیں جس کے نتیجہ میں متعدد قبریں مسمار ہو چکی ہیں ان حالات کی روشنی میں متاثرہ افراد نے ارباب و بااختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فل الفور مذکورہ اہلکار کی تعنیاتی اور اس کے کالے کر توتوں کا از خود نوٹس لیکر جھنگ سٹی کی عوام پر احسان عظیم کریں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题