اوکاڑہ تا خنجرا ب پیدل سفر کرنے والے عثمان ارشد کو پنجاب حکومت کا دو لاکھ مالیت کا چیک دیا گیا

Published on October 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اوکاڑہ تا خنجرا ب34دنوں میں پیدل سفر کرنے والے محمد عثمان ارشد کو پنجاب حکومت کی جانب سے دو لاکھ مالیت کا چیک دیا ۔اس موقع پرانہوں نے محمد عثمان ارشد کی ہمت و حوصلہ اور پاکستان کی سیاحت کے فروغ کے لئے اس سفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مثبت تصویر کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے اور پاکستان کے سیاحتی مقامات سے متعلق آگاہی دینے کے لئے یہ مہم بہترین تھی انہوں نے کہا کہ نوجوان محمد عثمان ارشد نے تنہا اوکاڑہ تا خنجرا ب34دنوں میں پیدل سفرکیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے یہاں کے باسی پیار ،محبت اور امن کے داعی ہیں اور یہ ملک دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے محفوظ ترین ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes