ٹیمیں” ریچ ایوری ڈور”پروگرام کے تحت گھر گھر جا کر انسداد کرونا ویکسئین لگا رہی ہیں محمد علی اعجاز

Published on October 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم کی کامیابی ملک میں معمول کی زندگی کی بحالی ،معاشی و معاشرتی سرگرمیوں سمیت ہر طرح کے کاروبار کے لئے از حد ضروری ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں” ریچ ایوری ڈور”پروگرام کے تحت گھر گھر جا کر انسداد کرونا ویکسئین لگا رہی ہیں 12سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسئین لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جس قدر احتیاط کی جائے گی اسی قدر ہم محفوظ رہ سکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں انسداد کرونا ویکسی نیشن کی جاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 25اکتوبر سے شروع کی گئی مہم اب تک خوش اسلوبی اور کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہمیں 12نومبرتک اپنے اہداف حاصل کرنا ہیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ گھر گھر جا کر انسداد کرونا ویکسئین مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ہمیں اپنے اہداف ہر صورت میں حاصل کرنا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام ،صحافی اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ اس مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں خود انسداد کرونا ویکسئین لگوانا اور دوسروں کو انسداد کرونا ویکسئین کے بارے میں آگاہ کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ انسداد کرونا ویکسئین سو فیصد محفوظ ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس محفوظ ویکسئین کو ضرور لگوئیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام شہریوں کےلئے ویکسئین کی سہولت مہیا کر کے بہترین کام کیا ہے اب یہ ہماری ذمہ داری کہ ہم انسداد کرونا ویکسئین لگوا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes