مبارک ہو ٹیم پاکستان، عمران خان کاٹویٹ

Published on October 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ’’ مبارک ہو ٹیم پاکستان۔ ٹیم افغانستان کی جانب سے متاثر کن کرکٹ۔ میں نے کبھی کسی کرکٹنگ ملک کو بین الاقوامی کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے اور اتنی مسابقتی ٹیم بنتے نہیں دیکھا۔اس مسابقتی جذبے اور ٹیلنٹ کے ساتھ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے‘۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو افغان اوپنرز نے ان کیخلاف دفاعی انداز اپنایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog