دیپالپور کچہری چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق

Published on October 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)کچہری چوک میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو ذرائع،حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع پر ہلاک ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر تقریباً 30سال تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes