اسلام آباد(یواین پی) کالعدم تنظیم تحریک لبیک سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو سخت بیان بازی سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ مذاکرات تک سخت بیان بازی سے گریزکیا جائے۔ ذرائع کے مطابق علماء مشائخ نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کے دورا ن وزراء کے بیانات پر اعتراض کئے تھے۔علماء کی شکایت پر وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایات دیں۔