سیالکوٹ(یواین پی)شاعر مشرق،حکیم الامت،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا144واں یوم ولادت 9 نومبرکو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیرہونگیں جن میں پروفیسر ز،سیاسی شخصیات فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے انکی لازوال خدمات کو عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کرینگے وہ9 نومبر1877 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔