راولپنڈی(یواین پی)حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ٹی ایل پی کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 12 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے۔راولپنڈی کی مصروف مری روڈپر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔ ٹریفک پولیس نےتمام رکاوٹیں ہٹادیں۔مری روڈصدرسےفیض آبادتک ٹریفک بحال ہو گئی۔راولپنڈی سے اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔