رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

چند روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں
نئی دلی(یو این پی)مشہور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔بالی وڈ میں ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد رنبیر اور عالیہ کی شادی کے چرچے ہیں، چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں تاہم دونوں سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنویر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes