این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جمشید اقبال چیمہ نے ایپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کرلیا

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

لاہور(یو این پی) این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ایپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کر لیا۔جمشید اقبال چیمہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ، تجویز کنندہ کا شناختی کارڈ ، ڈومیسائل اور دیگر تمام دستاویزات این اے 133 سے ہیں ، ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔جسٹس شاہد جمیل خان جمشید اقبال چیمہ کی اپیل پر سماعت 9 نومبر کو کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes