جھنگ، مضر صحت بڑا گو شت ساڑھے چھ سو روپے کلو فروخت ،انتظامیہ خاموش تماشائی

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر قانون کی نہیں بلکہ قانون شکن عناصر کی حکمرانی ہے سروے رپورٹ
جھنگ (یواین پی ) جھنگ سٹی کے قصاب مضر صحت بڑا گو شت ساڑھے چھ سو روپے تک فروخت کر کے قانون کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں جبکہ دوسری جا نب پرائس کنٹرول انتظامیہ جنہوں نے اپنے ماتھے پر ایمانداری کا ٹکہ سجایا ہوا ہے نجانے کس مصلحت کے تحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہو کر رہ گئی ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر قانون کی نہیں بلکہ قانون شکن عناصر کی حکمرانی ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ جھنگ سٹی کے قصاب جن کے منہ مو مناں اور کرتوت کافراں جیسے ہیں پرائس کنٹرول انتظامیہ کے مقرر کردہ بڑے گوشت کے ریٹس کو سگریٹ کے دھواں کی طرح ہوا میں اُڑاتے ہوئے مضر صحت بڑا گو شت جو کہ ہوا اور پانی سے بھرا ہوتا ہے چھ سو روپے سے لیکر ساڑھے چھ سو روپے میں فروخت کر کے لا قا نو نیت کا ننگا رقص کر رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جو ئیہ جس کی ایمانداری اور فرض شناسی کے چر چے ہر زرو زبان پر عام ہیں کے تعیناتی کے دوران مذکورہ قصاب لوٹ مار کے ساتھ ساتھ دھوکہ دہی کریں تعجب کی بات ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy