آج کے دور میں صرف سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ہی سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے
لاہور(یواین پی) سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ کے ایک کلک پر پوری دنیا آپ کے سامنے ہوتی ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے ذہن میں آئیڈیا آیا کیوں نہ شوبز سے منسلک افراد کے لئے ویب سائٹس ڈیزائن کی جائیں 2010سے 2017 تک پاکستان کے بیشتر لیجنڈز سپر سٹارز کو سوشل میڈیا ویب سائٹس کی اوینس دی اور تقریباً 100 ویب سائٹس ڈیزائن کیں ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل پروموٹر و ڈائریکٹر کامران حیات نے یواین پی سے کیامزید بتایا کہ آج ان لیجنڈز کو دیکھ کر ہر نیا ٹیلنٹ سوشل میڈیا پر موجود ہے میرا آئیڈیا اور محنت رنگ لائی آج کے دور میں صرف سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ہی سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اس پلیٹ فارم سے مثبت کام سے ہم سب ملک پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں