خسرہ اور روبیلا سے بچاؤکی حفاظتی مہم کو کامیاب کرناہم سب کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ضلع میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤکی حفاظتی مہم کو کامیاب کرنا نہ صرف محکمہ صحت بلکہ معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنے کیلئےاپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ معصوم بچوں کو اس خطرناک وبائی بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولی ٹیکنیکل کالج مکلی کے آڈیٹوریم ہال میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام 15 سے 27 نومبر 2021 تک شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا سے بچاء کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے متعلق منعقدہ آگاہی سیمینار سے مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ اس سیمینار کا بنیادی مقصد لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو حسرہ اور روبیلا کے متعلق مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes