اوکاڑہ( یو این پی)ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے مغوی راشد بشیر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی صدر سرکل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کرکے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاملزمان اللہ دتہ اور جاوید نے راشد بشیر کو اغواءکر کے قتل کیاتھا ملزمان کی نشاندہی پر روہی نالہ سے راشد بشیر کی نعش برآمد پولیس نے ایک ملزم اللہ دتہ کی بیٹی شمائلہ کو بھی گرفتار کیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا