موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو بھی کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو بھی کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے ضلع میں اشیائے خورونوش کومقرر ہ نرخوں پر فروخت کروانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے میکا نزم پر نظر رکھی جائے شہر میں چاول ،دالوں ،گھی ،سبزیوں اور پھلوں کی تواتر سے فراہمی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی کے جائزہ اجلاس کی صڈارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبیلو ایم خالد جاوید بھٹی نے ضلع میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے فیلڈ میں کئے جانےو الے اقدامات ،دوکانوں ،مارکیٹس کے دورے اور گراں فروشوں کے خلاف درج کروائے گئے مقدمات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس گراں فروشوں کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور اور مصنوعی قلت کا تعاثر دے کر مہنگائی کرنےو الوں کے خلاف کاروائی کریں ۔