دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ

Published on November 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

کراچی(یو این پی)پٹرول اور بجلی کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں عوام کے استعمال کی 3 بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پھر نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی، جبکہ اب دودھ کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق 8 نومبر سے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy