رائیونڈ(یواین پی ) سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلہ کی اختتامی دعا سے قبل میں حسب روایت 200سے زائد اجتماعی نکاح کیئے جائیں گے ان کے باراتی لاکھوں میں ہونگے ، اور ان کو ضروریات زندگی کی ہر اشیاءکے ساتھ رخصت اور دعوت تبیلغ کی ذمہ داری سونپی جائے گی، رائیونڈ عالمی تبلیغی مرکز میں دنیا بھر سے اللہ کا دین سیکھنے کے لیئے مدارس میں سینکڑوں زیرے تعلیم طلبہ اور طالبات جو بالغ ہو چکے ہیں اور مدارس سے فارغ ہونے والوں کی دستار بندی اور انکی ازدواجی زندگی کا فیصلہ بھی سالانہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر کیا جاتا ہے، تبلیغی مرکز کے امیر حضرت مو لانا نذر الرحمان کی سربراہی میں 200سے زائد اجتماعی نکاح کیئے جائیں گے اور انکی کامیابی دین کے مطابق زندگی گذارنے کی دعا کر والی لاکھوں کی تعداد میں باراتی ہونگے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملے گی