میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کی کھلے عام فروخت جاری
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے مختلف میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ذرائع کے مطابق فیصل آباد محکمہ صحت کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹوروں پر کھلے عام نشہ آور ادویات اور ممنوعہ ادویات کی فروخت جاری ڈرگ انسپکٹر نوٹوں کی چمک دیکھ کر بااثر مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام نظر آنے لگا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر میں واقع متعدد میڈیکل سٹوروں پر محکمہ صحت کی ملی بھگت کے باعث غیر ملکی ممنوعہ ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جبکہ مختلف کمپنیوں کی کاپی کردہ لوکل میڈیسن بھی شہر بھر میں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں میڈیکل سٹور مافیا نے گلی محلوں میں عطائیوں سے بھی گٹھ جوڑ کر رکھا ہے جو ان میڈیکل سٹوروں سے سستی لوکل ادویات خرید کر کلینکوں پر فروخت کرتے ہیں جبکہ میڈیکل سٹور ان عطائیوں کو محکمہ صحت سے بچاتے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر گلی محلوں میں عطائی ڈاکٹروں کو اپنی ادویات فروخت کرنے کا کہتا ہے جو عطائی ڈاکٹر اس ڈرگ انسپکٹر کی ادویات فروخت نہیں کرتا اس کے کلینک کو سیل کر دیا جاتا ہے جو عطائی ڈاکٹر اس ڈرگ انسپکٹر کی ادویات فروخت کرتا ہے اس کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔