چھاتی کا کینسر دنیا میں خواتین کی اموات کی بڑی وجہ ہے ڈاکٹر ناہید

Published on November 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کے لئے سیمینار گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں انعقاد
فیصل آباد (یو این پی)چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کے لئے سیمینار گورنمنٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڑ میں منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے تھیں۔پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ناہید،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے ڈاکٹر جویریہ اختر، ڈاکٹر حنا،ڈائٹیشن سونیا عروج اور طالبات بھی موجود تھیں۔ماہرین ڈاکٹر نے بتایا کہ چھاتی کا کینسر دنیا میں خواتین کی اموات کی بڑی وجہ ہے اور پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک عورت اس مرض میں مبتلا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرض کی بروقت تشخیص ہی اس سے بچاؤ کا ذریعہ ہے اس ضمن میں ماہانہ معائنہ کرانا چاہیے جبکہ خوراک کا بھی خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تلی ہوئی اشیاء سے گریز اور پھلوں وسبزیوں کا زیادہ استعمال کیا جائے جو کہ قوت مدافعت بڑھانے اور مرض سے بچاؤ کا باعث ہے۔ایم پی اے نے ڈاکٹرز کی بچاؤجانب سے مفید معلومات کو سراہا اور کہا کہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کرائیں اور دیگر خواتین کو بھی آگاہی دیں۔دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes