پشاور(یواین پی)مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی159 ویں برسی آج7 نومبربروز اتوار کو منائی جائے گی۔وہ24 اکتوبر1775 کو پیدا ہوئے تھے وہ اپنے والد اکبرشاہ ثانی کی وفات کے بعد 29ستمبر1837 کو تخت نشین ہوئے 1857میں جب ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہوتو بہادر شاہ ظفر ہندوستان کی حریت پسند تحریکوں کا مرکز نگا ہ بن گئے اور انقلابیوں نے انہیں بادشاہ تسلیم کرلیا جنگ میں انگریز فتح یاب ہوئے توانہوں نے بہادر شاہ ظفر کو رنگون جلاوطن کردیا وہ7 نومبر1862 کو حالت جلاوطنی میں وفات پاگئے تھے۔