مانگامنڈی کریانہ سٹور مالک پر فائرنگ میں ملوث نامعلوم ڈاکو تاحال گرفتار نہ ہوسکے

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments


مانگامنڈی(یو این پی )تھانہ مانگامنڈی کے علاقے میں ڈاکو راج برقرار پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام گزشتہ چند روز قبل مانگامنڈی کے سینئر صحافی ملک وقاص کے والد ملک چنن کو تھانہ مانگامنڈی سے چند فرلانگ فاصلہ پر واقعہ ملک جنرل سٹور پر ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی جس دوران ڈاکوؤں سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے صحافی ملک وقاص کے والد ملک چنن کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے روائتی انداز اپناتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر واقعہ کو دس روز گزر جانے کے باوجود مانگامنڈی پولیس نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے۔ صحافی ملک وقاص کے متاثرہ باپ کا کہنا ہے کہ دوکان کے پاس اور تھانہ مانگامنڈی کے آس پاس حکومتی کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے سیف سٹی کیمروں میں ڈاکوؤں کی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ہمارے ساتھ واردات کرنے والے نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔اور ہر روز ٹال مٹول سے کام چلا رہی ہے پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود نامعلوم افراد تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں متاثرہ ملک چنن کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی دن دیہاڑے واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس فوری گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کرے اور شہریوں کی جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے گشت کے نظام کو موثر ترین بنائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog