پرائیویٹ گاڑیوں پر پولیس لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیامسرور عالم کولاچی

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی ) انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیشنل ھائی وے بیٹ 12 مراکہ میں پرائیویٹ گاڑیوں پر پولیس لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 12 مراکہ کے ڈی ایس پی سہیل اسلم نے بتایا کہ ایسی گاڑیاں ھائی وے پر کسی بھی مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کی جارہی ہیں اور گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں بھی استعمال ھوتیں ہیں. اس کے علاوہ ایسی گاڑیاں جن کے شیشوں پر کالے پیپر لگے ھوے ھیں ان گاڑیوں سے کالے پیپر بھی اتارے جا رہے ہیں اس کمپین کی نگرانی خود ڈی ایس پی بیٹ 12 سہیل اسلم کر رہے ہیں.ایسی تمام گاڑیوں کو روک کر قانون کے مطابق کارروائی اور چالان بھی کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپریشنل آفیسر عدنان برکی کی طرف سے ڈرائیوروں کو موثر بریفنگ بھی دی جا رہی ہے تمام ڈیوٹی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کے ان وائلیشن کے خلاف سخت کارروائی کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme