وہاڑی، ڈسپوزل کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 6اہلکار جاں بحق

Published on April 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

0011
ملتان (یو این پی) وہاڑی کے نواحی علاقے جلہ جیم میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ٹی ایم او جلہ جیم کے چیف آفیسر نصیر احمد اور دو ملازمین بھی شامل ہیں ۔ یہ واقعہ دوپہر 12بجے پیش آیا جب جلہ جیم میں بلدیہ ملازمین نے ڈسپوزل کی صفائی کا کام شروع کیا ۔ صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 6اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے نصیر احمد ، طاہرمتین ، راؤ محمد اکرم ، بلدیہ جلہ جیم کے ملازم ہیں جبکہ محمد اقبال،شاہ نواز اور فیاض پرائیویٹ اہلکار ہیں جو ان کے ساتھ صفائی کا کام کر رہے تھے ۔ تمام اہلکاروں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسپوزل سے نکالا گیا تاہم ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ باقی تمام افراد کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میلسی لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہو گئی اور اہلکاروں کیلئے ناقص حفاظتی انتظامات پر بلدیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme