مہنگائی پر اپوزیشن کا واویلا بلاجواز ہے، ہم نے دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت انتہائی کم قیمتیں بڑھائیں،شہباز گل

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت کو انتہائی مجبوری کی حالت میں بعض اشیا و مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں کیونکہ ان کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں اور پاکستان بھی اسی دنیاکا حصہ ہے مگر پھر بھی ہم نے انتہائی کم بوجھ عوام پر پاس آن کیا ہے ، جیسے ہی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی ہم بھی عوام کو تمام ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔ وہ ہفتہ کی شام چک نمبر 267 رب جالندھر ارائیاں نزد ڈجکوٹ فیصل آباد میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کا اصل فوکس تعلیم ہے کیونکہ اگر سڑکیں ٹوٹی ہوں گی تو ہم ان پر کسی نہ کسی طرح سفر کرلیں گے لیکن اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ہم دنیا کے مقابلے میں علمی طور پر نابینا ہی تصور ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ انہیں بڑا افسوس ہوا کہ علاقہ کی ایک شخصیت نے جس طرح سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں اور ان سے ناروا ہتک آمیز رویہ اختیار کیا،گالم گلوچ کی وہ درست اقدام نہیں کیونکہ اگر وہ کسی سکیم کا خود افتتاح کرنا چاہتے تھے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا کیونکہ یہ چیزیں سرکاری پیسے سے بنتی ہیں کسی کے ذاتی پیسے سے نہیں اسلئے انہیں امید ہے کہ آئندہ اس رویے کو دوبارہ نہیں دہرایا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈجکوٹ روڈ کو بھی جلد بنایا جا ئے گا کیونکہ جب یہ سڑک ڈبل بنے گی اور پینسرہ کے قریب موٹروے سے ملے گی تو اس علاقہ میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور یہا ں نئے نئے کاروبار شروع ہونے سے تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی اور غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题