سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں کا احتجاج

Published on April 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

H Mir
ہارون آباد(یواین پی )سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں کامیڈیا کلب کے سامنے احتجاج ،بازوؤ ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا ،چیف پیڑن میڈیا کلب یاسر ندیم چوہدری نے کہا کہ ہم اس وقوعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر اور پس پردہ سازش کو بے نقاب کرکے حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہیں بحیثیت صحافی حامد میر پر حملہ کے خلاف ان سے اور صھافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہمارا احتجاج اس بات کے حوالہ سے ہے کہ صحافی برادری اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کسی بھی کوشش اور کسی بھی صحافی پر اس قسم کے تشدد واقعہ پر اجتماعی یکجہتی پر مبنی پالیسی پر کاربند رہے گی ،صدر میڈیا کلب شاہد محمود رحمانی نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر فوری شفاف تحقیقات کرائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں اور بعض عناصر کی جانب سے اس حوالہ سے پھیلائی گئی پروپیگنڈہ پر مبنی باتوں کا تدارک کیا جاسکے ۔سینئر صحافی بابا فرزند علی شاکر اور ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ تحقیقات جلد ازجلد مکمل کر کے قوم کے سامنے لانے سے یکطرفہ پروپیگنڈہ کرنے کی حوصلہ حوصلہ شکنی ہوسکے رانا دلبر راحیل ،محمد اکبر رانا،محمد نوید شاہ ،مبشر مجید ،عامر ندیم چوہدری نے بھی کہا کہ صحافی برادری شفاف تحقیقات کے سلسلہ میں حکومت سے فوری کمیشن بنانے کا تقاضا کر کے اس حملہ کے حوالہ سے کسی بھی سازش سے قوم کو باخبر رکھنے کے حق کی حامی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题