چوری سے بچاﺅ کیلئے ٹھیکری پہرہ کے نظام کو موثر کیا جائے ڈی پی او فیصل گلزار

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

موسم سرما میں دیہی علاقوں میں چوری اور بالخصوصی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے
اوکاڑہ( یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے کہا ہے کہ موسم سرما میں دیہی علاقوں میں چوری اور بالخصوصی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جس کے ازالہ اور پیش بندی کے لئے ضروری ہے ٹھیکری پہرہ کے نظام کو موثر کیا جائے پولیس ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے شمال اور جنوب میں واقع دریاؤں کے آبادیوں اور دیہات میں بہت سے خاندان کی گزر بسر مویشی پالنے سے ہوتے ہیں جب کہ ظالم سماج دشمن عناصر ایک گائے یا بھینس چوری کرکے ان کا معاشی قتل کر دیتے ہیں جب ان خاندانوں کو اپنے مویشی چوری کے بعد کوئی آسرا دکھائی نہیں دیتا اس صورت حال کے پیش نظر ضلع اوکاڑہ کی پولیس فورس اپنی ذمہ داریوں کونبھاتے ہوئے ان خاندانوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے یہ سوچی سمجھی رائے ہے کہ سردیوں میں ٹھیکر ی پہرہ سے سر موانحراف نہ کیا جائے اور کوئی دقیقہ فرگذاشت نہ کیا جائے ہر گاؤں اور چھوٹی سے چھوٹی آبادی میں بھی ٹھیکری پہرہ کا انتظام کو موثر انداز میں عمل پیر ا ہوا جائے انہوں نے کہا کہ عوام سے قریبی رابطہ کرتے ہوئے اس عمل کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس ضمن میں کوتاہی، لاپرواہی، سستی اور عدم توجہ ناقابل برداشت تصور کی جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes