مانگا منڈی (یواین پی ) فقر کی ترجمان جماعت تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام مسجدِ زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین میں محفل نورِ مصطفیٰ کی تقریب منعقد ہوئی محفل نورِ مصطفیٰ کی صدارت سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی ملک کے مختلف حصوںسے مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ نے عقیدت و احترام کے ساتھ خصوصی شرکت کی خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام تھا سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اعظم بھی عطا فرمایامحفل نورِ مصطفیٰ کے بعد زائرین میں لنگر شریف تقسیم کیا گیا۔