چوہنگ,عیاش خواتین کے ذریعے مالکان کو بلیک میل کرنے والے گروہ گرفتار
چوہنگ(یواین پی) فراڈیوں کے فراڈ نت نئے انداز لاکھوں روپے ہتھیانے والا، گروہ لاہور گھروں میں کام کرنے والی عیاش خواتین کے ذریعے مالکان کو بلیک میل کرنے والے کو ایف آئی اے سائبرکرائم نے گرفتار کرلیا، گینگ کی خواتین گھر کے مالک کےساتھ غیراخلاقی ویڈیوز بناتیں اور وہ ویڈیوز اپنے سرغنہ کو بھیج دیتیں، اور پھر سرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتا،حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے سرغنہ سمیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا، جنہوں نے بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے لے چکے ہیں، بعض لوگوں سے پلاٹ کا بھی مطالبہ کیا، اس کام کے لئے خواتین کو دیہی علاقوں سے لایا جاتا تھا،ایف آئی اے سائبر کرائم حکام نے بتایا کہ ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں، اور اب تک متعدد لوگوں کو بلیک میل کرچکے ہیں، ملزمان ایک بوڑھے شخص سے 20 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔