اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ علامہ اقبال جد و جہد آزادی کے ایک بڑے لیڈر بے مثال فلسفی اعلیٰ ترین شاعر اور سچے عاشق رسول تھے انہوں نے اسلام کی حقانیت حضور اکرم ﷺ کی ذات با برکات سے عشق اور دین اسلام کی ابدی تعلیمات کو اپنے کلام کے ذریعے پیش کیا انہوں اپنی فکر اور سوچ سے پوری دنیا کے صا حب دانش لوگوں کو متاثر کیا علامہ اقبال دو قومی نظریہ کے علمبر دار اور مسلمانوں کی تعلیم اور ان کی روشن خیالی کے بہت بڑے وکیل تھے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات کو سمجھیں اساتذہ کرام طالبعلموں کو فلسفہ خودی،خود داری اورحمیت کے بارے میں علامہ اقبال کے نظریات سے روشناس کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرگورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پر نسپل لیاقت شہزاد نے ادارہ کی کا ر کر دگی اور طالبعلموں کو ہنر مند بنانے کے لئے مختلف پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے انسٹی ٹیوٹ میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے طا لبعلموں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔