’فٹ ہو تو کھیلتے رہو‘‘؛ وسیم اکرم کا شعیب ملک اور حفیظ کو مشورہ

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

پوری قوم کوکسی بھی فیصلے پر دونوں کو سپورٹ کرنا چاہیے،سابق کپتان
کراچی(یو این پی) ’شعیب ملک اور حفیظ اگر فٹ ہیں تو کھیلتے رہیں‘ وسیم اکرم نے سینئر آل راؤنڈرز کو اہم مشورہ دے دیا۔یواے ای میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی پاکستان کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، انھوں نے سینئر ہونے کے ناطے انفرادی کارکردگی کے ساتھ نوجوانوں کی رہنمائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، دونوں نے میگا ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دیا تھا تاہم فی الحال شعیب ملک نے اس حوالے سے اپنے ہونٹ سختی سے بند کرلیے ہیں۔انھوں نے گزشتہ دنوں ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا تھا کہ فی الحال میری پوری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، ٹورنامنٹ کے دوران میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ بھی نہیں سوچ رہا۔دوسری جانب حفیظ نے بھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا فروری میں انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹیم کو ورلڈ کپ جتوا کر وہ ریٹائر ہوجائیں گے اور حال ہی میں وہ کسی نوجوان کو موقع دینے کی خاطر بنگلہ دیش میں شیڈول ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم سمجھتے ہیں کہ دونوں سینئر آل راؤنڈرز جب تک فٹ اور پرفارم کررہے ہیں۔ انھیں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ ان دونوں کو ہی کرنا ہوگا،اگر وہ جسمانی طور پر فٹ اور اسی طرح پرفارم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو پھر کھیلتے رہنا چاہیے، وہ کوئی بھی فیصلہ کریں قوم کو ہر دونوں صورت میں انھیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes