رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل بعد نماز عصر شروع ہوگا

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جمعرات بعد نماز عصر شیخ الحدیث و القرآن تبلیغی مرکز کے امیر مو لانا نذرالر حمان کے بیان سے شروع ہوگا ، اور بروز اتوار مورخہ14نوئمبر صبع 9بجے حضرت مولانا عبیداللہ خورشید کی رقت آمیز دعا کے ساتھ سالانہ عالمی اجتماع کے اختتام پر تبلیغی جماعت کی ہزاروں جماعتیں اندرون وبیرون ممالک میں دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہو ں گیں، دوسرے مرحلہ کے لیئے عالمی شوری کی مشاورت سے جمرات کو مولانذر الرحمان، مولانا ابراھیم، مولانا عبدالرحمان جمعةالمبارک مولانا اسماعیل، مولانا حاجی فاروق، مولانا احمد لاٹ، بروز،ہفتہ مولانا قاری زبیر احمد، مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل،مولانا محمد زبیر، مولانا ابراہیم، بروز اتوار مولاناابراہیم دیولہ، رشدو حدیات مولانا عبیداللہ خو رشید لاکھوں امت مسلمہ کو خطاب فرمائیں گے،محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے پہلے مرحلہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے اور دوسر ے مرحکہ میں بھی خصوصی طور توجہ دی جارہی ہے 3 ایس پیز، 7 ایس ڈی پی اوز، 30 ایس ایچ اوز اور 228 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات کیے گئے ہیں ، سیکیورٹی انتظامات فول پروف ہوں گے،انہوں نے کہاکہ ایلیٹ فورس کی 6 اور موبائل اسکواڈز کی 5 ٹیمیں پیٹرولنگ پر مامور ہوں گی جبکہ ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو کی بھی چھ چھ ٹیمیں رائیونڈ اجتماع کو کور کریں گی ،اجتماع کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر شخص کی بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کی جائے گی، تبلیغی مرکز کے لیٹھ بردار کار کنوں کی سکیورٹی انتظامات میں ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے پہلی بار پوری دنیا بھر سے تبلیغی جماعت کے اکابرین عالمی اجتماع میں 66سے زائد ممالک کے تبلیغی اکابرین نے امسال اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی اور عالمی مشورہ میں اہم فیصلے کئے گئے،ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں تبلیغی جماعت کے مراکز کے ذمہ داران نے پہلی بار رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کی ہے،ذرائع کے مطابق انڈیا، بنگلادیش، فرانس، عرب ممالک، امریکہ، افریقہ کے عالمی شوری تبلیغی جماعت کے اکابر علماءعالمی اجتماع گاہ میں قیام پذیر ہیں،بھارت سے آنیوالے تبلیغی جماعت کے وفد میں مولانا ابراہیم صاحب دیولہ،مولانا احمد لاٹ،مولانا اسماعیل گودھرا،حاجی فاروق بنگلوری، مولانا عبد الرحمان ممبئی، ڈاکٹر ثناءاللہ،مولانا زہیرالحسن کاندھلوی،مولانا عثمان کاکوسی،صنوبر صاحب دہلی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش وفد میں مولانا قاری زبیر،مولانا ربیع الحق، مولانا عبد المتین، شامل ہیں،دیگر ممالک سے آنیوالے اکابرین میں شیخ غسان مدینہ منورہ سعودیہ،شیخ یونس فرانس شوری،شیخ نعمان ابو اللیل،شیخ عمر الخطیب ودیگر علما ءاکرام شامل ہیں ذرائع کے مطابق کورونا وباءکے بعد رائے ونڈ عالمی اجتماع میں شرکاءکی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے امسال 60ہزار سے زائد غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے تبلیغی اجتماع کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،عالمی اجتماع کے اختتام پر تبلیغی جماعت کی ہزاروں جماعتیں اندرون وبیرون ممالک میں دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہوجائیں گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy