نوشہروفیروز(یواین پی)دس سالہ معصوم بچے کو 3 پاگل کتوں نے لہو لہان کردیا مرہم پٹی کے بعد نواب شاہ منتقل
تفصیلات کےطابق محراب پور کے قریب گاوں ہوت خان جلبانی میں دس سالہ طالب علم فرحان ولد کوڑل خاصخیلی جو اسکول سے واپس اپنے گاوں خدا بخش خاصخیلی جارہا تھا کہ آوارہ کتوں کے ایک غول نے معصوم کوبازووں کمر اور ٹانگوں پر کاٹ کر شدید زخمی کردیا بچے کو فوری طور پر ہالانی رورل ہسپتال لایا گیا جہاں کتے کے کاٹے کی حفاظتی ویکسئین نا ہونے کی وجہ سے بچے کو ضروری طبعی امداد دیکر ریفر کردیا جس کے بعد بچے کے ورثہ قریبی رورل ہیلتھ سینٹر کوٹری کبیر لے گئے وہاں کتے کے کاٹے کی حفاظتی ویکسئین اور ڈرپ لگاکر بچے کو بہتر علاج کے لیے نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کو کتوں نے بڑی طرح سے زخمی کیا ہے اور کتوں کے کاٹنے کے زخم گہرے ہیں اس لیے بچے کو بہتر علاج کے لیے نواب شاہ منتقل کیا ہے تاکہ بچے کا بہتر علاج ہو۔