ضلع اوکاڑہ کے امن وامان کو برقرار رکھنا اور جرائم کو کنٹرول کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی پی او
اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے امن وامان کو برقرار رکھنا اور جرائم کو کنٹرول کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائیگا۔ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا انہو ں نے کہاعوام کی جان ومال کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ بصیر پور کے ایس ایچ او رانا کاشف علی کو ناقص کارکردگی اور کرائم کنٹرول نہ کرنے پر معطل کر دیا۔ان کا کہنا تھا وہی پولیس افسر عہدے رہے گا جو نیک نیتی سے عوام کی خدمت کرے گا