قابض فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا
سری نگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔ نوجوان کوکلگام کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔قابض بھارتی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کے بہانےنہتے کشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔ کلگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا گیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے اکتوبرمیں بائیس کشمیریوں کوشہیدکیا ۔ان میں زیرحراست بارہ کشمیری بھی شامل ہیں۔ایک ہزارسے زائد کشمیریوں کوگرفتاراورچھ گھروں کوتباہ کردیا۔