اسلام آباد(یو این پی)وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں نجی شعبے کا کردار نمایاں ہے۔عمر ایوب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیب ہوئی۔ اجلاس کا اعلامیہ بھی پیش کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاک روس بین الحکومتی چھٹے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں وزیر اقتصادی امور نے روس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک روس بین الحکومتی اجلاس روس میں 24 سے 26 نومبر تک ہو گا۔عمر ایوب خان نے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں نجی شعبے کا کردار نمایاں ہے۔