گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی کی مسیحی برادری کوایسٹر کی مبارکباد

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,517)      No Comments

4
کوئٹہ ۔۔۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں گورنر نے مسیحی برادری سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے عیسائی بھائیوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور زندگی کے ہرشعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مسیحی برادری آئندہ بھی اسی طرح خلوص اور حب الوطنی کے جذبے سے ملک وقوم کے لئے کام کرتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog