نوازشریف نے کہا کہ آپ کے خلاف کچھ نہ بولنے کی گارنٹی دیتے ہیں، مریم نواز پچھلے ایک ماہ میں آرمی چیف کے خلاف بھی کچھ نہیں بولیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ
اسلام آباد/لاہور(یو این پی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اہم شخصیت کو فون کرکے کہا کہ ہم معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔آج کل ایک نیا بیانیہ آ رہا ہے کہ شہباز شریف کو پنجاب میں لایا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن سمجھ رہی ہے کہ ریڈ کارپٹ تیار ہے اور ہم سیدھا وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعلیٰ ہاؤس چلے جائیں گے۔اسی پر معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے اہم ترین شخصیت کو پیغام گیا کہ ہم معافی مانگنے کے لیے تیار ییں۔نوازشریف نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کے خلاف نہیں بولیں گے اور پچھلا ایک ماہ انہوں نے خاموش رہ کر یہ ثابت بھی کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بھی انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف باتیں کیں۔انہوں نے حکومت اور عسکری اداروں کے ایک پیج پر نہ ہونے سے متعلق کہا کہ یہ صفحہ تو عمران خان نے خود پھاڑا ہے۔پی ڈی ایم ناکام ہو چکی ہے،نوازشریف کو بھی ملک سے بہانہ بنا کر بھاگنا پڑا۔انہوں نے مزید کیا کہا ملاحظہ کیجئے :۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ آج سے کچھ روز قبل 5 تاریخ کو ن لیگ کی ایک لیڈر نے لندن فون کیا اور کہا کہ ’آپ میری صدارت کا اعلان کر دو‘۔عارف حمید بھٹی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیگی رہنما سزا یافتہ بھی ہے۔اس نے درخواست کی کہ میری صدارت کا اعلان کر دیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر بہت زیادہ کشیدگی ہو گئی۔کیونکہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ یہی موقع ہے کہ پارٹی کو ہائی جیک کرکے مریم نواز کو دے دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ایک ریٹائرڈ جج سے بھی مشاورت کی ہے۔ نوازشریف نے پوچھا کہ مریم نواز کو صدر بنایا جا سکتا ہے یا نہیں تو انہیں بتایا گیا کہ نہیں۔