حرام کما کر بچوں کو کھلاؤگے تو اولاد نا فرمان ہوگی اور دنیا اور آخرت بھی جہنم بن جائے گا
رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں بروز اتوار مورخہ14نومبربعد نماز فجربزرگ امیر جماعت شیخ الحدیث و القرآن مو لانا نذرالر حمان کے بیان اور صبح 9بجے حضرت مولانا ابراہیم دامت برکاتہم العالیہ کی اجتماعی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا ،گذشتہ روز بعد نماز فجر رشدو حدایات پر در س دیتے ہوئے مولانا عبید اللہ خور شید دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ میرے بھائیوں ہم سب لمبی مسافت طے کرکے اس پنڈال میں جمع ہونے کا مقصد بھی ایک ہے، مسلمانوں وہی زند گی اور موت دینے والا ہے،وہ جس بات کا فیصلہ کرتا ہے بس ایک حکم دیتا ہے، وہ ہوجائے اور وہ ہوجاتا ہے، بے شک اللہ ہی میرا اور تمارا رب ہے تم اس کی عبادت کر و وہی سیدھا راستہ ہے، کون ہے جو اللہ کو قرض دے اور اچھا دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے اور اس کے لیئے بہترین اجر ہے، میرے بھائیوں حلال کماو¿ اور حلال بچوں کو کھلاؤحرام کما کر بچوں کو کھلاؤگے تو اولاد نا فرمان ہوگی اور دنیا اور آخرت بھی جہنم بن جائے گا، میرے بھائیوں انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازومیں ڈنڈی نہ مارو اللہ سے کوئی امر پوشیدہ نہیں دعوت تبلیغ نبیوں اور پیغمبروں کی تقلید عظیم الشان مشن ہے اللہ کا پیغام نہ پھیلایا تو قیامت کے دن خواری او رر سوائی ہوگی اللہ باری تعالی ؛ جس نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح کیا تو اس کے جسم سے گناہ خارج ہوجاتے ہیں حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں میرے بھائیوں جس کی تیاری پر اتنا اجر ہے اس کے مکمل ہونے پر کیا انعامات کی بارش نہیں ہوگی ،میرے بھائیوں نماز کو مت ترق کر نا،مضبوطی سے نماز کو قائم کر لو انشا ءاللہ بخشش کے دروازے کھل جائیں گے،مصیبتوں اور مشکلات کا خاتمہ یقینی ہوگا میرے بھا ئیوں تبلیغی جماعت کا بنیادی مقصد سب مسلمانوں کی نماز اور کلمہ سیدھا کرنا ہے اور اللہ کے احقام کے طرف لانا ہے، ذرہ غور کرو م معاشرہ کس طرف جا رہا بازاروں میں خواتین بے پردہ اور چھاتی تان کر چلنا تو فیشن بن چکا ہے لیکن اللہ اس کو ہر گز پسند نہیں کرتا اس کے خلاف سب کا جہاد کرنا ہی دعوت تبلیغ ہے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم دیکر ان کی اصلاح کرنا ہی دعوت تبلیغ ہے، جس نے دنیا کی رنگینیوں سے مہنہ موڑ کر احکام باری تعالی پر عمل کیا وہی ولی اللہ اور اللہ کا مقرب ہے، مولانا زبیر الحسن، مولانا احمد لاٹ، مولانا اسماعیل گودھرا نے بھی مختلف اوقات میں تبلیغی مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ،تبلیغ دین کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر مبعوث فرمائے گئے اور سب سے آخر میں خاتم النبین پیغمبر امام کائنات حضرت محمد رسول اللہ ﷺکو دنیا کی رہنمائی کیلئے مبعوث فرمایاگیا،پیارے آقا نے بھی دین الٰہی کی دعوت دینے کے دوران بے پناہ مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ کا پیغام بنی نوع انسان تک پہنچانے والوں کو مصائب جھیلنا پڑ تے ہیں، وہی افضل ہیں وہ انسان جو انسانیت تک اللہ کا پیغام پہنچا نے کیلئے اپنا گھر بار چھوڑ کر اور کاروبار کو ترک کرکے اپنے آپ کو مصیبتوں میں ڈال کر، امر باالمعروف اور نہی عن المنکر اسلام میں ریڈ کی ہڈی اور جنت کی کنجی اور اسلام کا دارومدار ہے اس کو مت چھوڑنا دعوت و تبلیغ کا عظیم مشن انجام دیتے رہو