جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے، وسیم اکرم

Published on November 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی رہی، سابق ٹیسٹ کپتان
کراچی(یو این پی)سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے۔کراچی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ذیابطیس کے مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگیا جو اچھی علامت نہیں، والدین کو اپنے بچوں کو ذیابطیس سے بچانا ہوگا۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابطیس کا مریض بن گیا تھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں ہوتی تھیں کہ اس مرض سے کیسے بچا جائے، اب میں نے ایک روٹین بنالی ہے تاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题