تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ گھروں،محلوں میں بھی دستیاب جگہوں پر پودے لگانے کی روایات کو پروان چڑھائیں
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے،ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اس کی نشوونما کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پودا لگاتے ہوئے کہی۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،پرائیویٹ سکولز سے خالد حیات کموکا،ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران اور طالب علموں نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے طالب علموں سے کہا کہ وہ کلین اینڈ گرین پروگرام کا حصہ بنیں اور نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ گھروں،محلوں میں بھی دستیاب جگہوں پر پودے لگانے کی روایات کو پروان چڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پلانٹیشن مہم زوروشور سے جاری ہے اور لگائے جانے والے پودوں کی بقاءوسلامتی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے طالب علموں وافسران کی شجرکاری مہم میں شرکت کو سراہا۔سی ای او نے کہا کہ کلین گرین پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اور دفاتر وسکولوں میں پودے لگاکر ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پودوں کی حفاظت کے لئے ان کے ارگرد حفاظتی جنگلے بھی لگائے جارہے ہیں۔