میں کبھی فلمیں تلاش نہیں کرتا بلکہ اچھی فلمیں خود بہ خود مجھ تک پہنچ جاتی ہیں ؛ شاہ رخ خان
ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کبھی فلم تلاش نہیں کی بلکہ فلمیں خود انہیں منتخب کرتی ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے کام اور فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کا فلم کے انتخاب کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ فلم مجھے خود منتخب کرتی ہیں۔ شاہ رخ خان کا شمار ان خوش قسمت اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں کیرئیر کی ابتدا ہی سے بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسرز کے ستھ کام کرنے کا موقع ملا اور خوش قسمتی سے ان کے حصے میں بہت کم ایسی فلمیں آئیں جو باکس پرآفس پر ناکام ہوئیں۔ تاہم اب بالی ووڈ میں 27 سال گزرجانے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں کبھی فلمیں تلاش نہیں کرتا بلکہ اچھی فلمیں خود بہ خود مجھ تک پہنچ جاتی ہیں۔