میرے ساتھ اداکارہ ندا شیخ بطور ہیروئن کام کر رہی ہے ظالم سماج محبت کرنے والوں کے لئے دیوارہے
لاہور(یواین پی/ڈاکٹر حمزہ خرم)میری آنے والی نئی فلم ”بیسٹ فرینڈ“ درحقیقت محبت و پیار کی لازوال کرداروں پر مبنی سچی کہانی ہے جسے ہم بڑی سکرین پر شائقین کو دکھانا چاہتے ہیںدنیا میں ہر شخص کے دوست احباب ہوا کرتے ہیں لیکن ان سب میں ایک شخص ایسا ہوتا ہے جو بیسٹ فرینڈ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان اداکار و ہدایت کارسعد پروان نے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں میرے ساتھ اداکارہ ندا شیخ بطور ہیروئن کام کر رہی ہے فلم کی کہانی انہی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے ظالم سماج محبت کرنے والوں کے لئے ایک دیوارہے جبکہ بیسٹ فرینڈ کی محبت ظالم سماج کے قانون نہیں مانتی بلکہ محبت اپنا راستہ بناتے ہوئے امر ہوجاتی ہے