فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم ہے، آرمی چیف

Published on November 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فوج ملک کو تمام خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم اورآپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انھیں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا ، اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دل لگا کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes