فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے اہداف کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف،منصور قاضی،ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی خالد لطیف، یونیسف کی ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سرینا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پہلے روز کے ہدف اور حاصل کردہ ٹارگٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی اہم مہم کے اہداف کے حصول کیلئے سرگرم رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنائیں اور اگر کسی جگہ کوئی انتظامی مسئلہ درپیش ہو تو فوری نوٹس میں لایا جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔