کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آرمی چیف

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے۔آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا اور کور لیول کی مشقوں کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا۔ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا تھا۔ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مختلف دفاعی و جارحانہ ٹاسک پورے کرنا مشقوں کا مقصد تھا۔ مشقوں میں وی ٹی فور ٹینک، فضائی مدد سمیت جدید ویپن سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔آرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور پروفیشنلزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوج میں نئے شامل کردہ چینی وی ٹی فور ٹینکوں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے۔مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشقوں پر جامع بریفنگ بھی دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme