گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی مصنوعی قلت کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ عام استعمال کی اشیاء خورد و نوش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرکے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش مقررہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر فروخت اور ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری مصنوعی قلت کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور ایسے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کو ہدایت کی کہ وہ عام اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک چھاپے مار کر اشیاء کی قیمتیں چیک کریں اور مقررہ نرخوں پر عمل نہ کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام باالخصوص غریب عوام کو عام استعمال کی مصنوعات سستی اور مقررہ نرخوں پر فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں اور تاجروں کو روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ نرخوں کی فہرستیں فراہم کریں اور فہرستوں کو نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ عام خریداروں کو نرخوں کے متعلق آگاہی فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، اسسٽنٽ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول ندرت اللہ قریشی پرائس کنٹرول افسران عبدالرشید میمن، ارشاد میمن ، ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکارز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، تاجر رہنماء ڈاکٹر کامران قریشی بھون داس ٹکیانی ، نیاز میمن و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes