ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار ویرداس نے نئی دہلی میں اپنی نئی فلم ’’ ریوالور رانی ‘‘ کی تشہیری مہم میں شرکت کی ۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ ریوالور رانی ‘‘ جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار ویرداس اور اداکارہ کنگنا رناوت شامل ہیں ۔ دونوں اداکار فلم کی تہشیر کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے فلم کی تشہیر بھر پور انداز میں کی ۔ اس موقع پر اداکارہ کنگنا کاکہنا تھا کہ فلم کی کہانی بھارتی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے یہ سبق آموز کہانی ہے جس میں بھارتی سوسائٹی کا ہر پہلو دکھائی دے گا جبکہ ویر داس کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں سے کہیں گے کہ یہ فلم دیکھنے ضرور سینما گھروں کا رخ کریں اور اپنی آراء کا اظہار کریں۔ فلم اچھے موضوع پر مبنی ہے جو مداح پسند کرینگے ۔ فلم 25اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔