تحریک لبیک کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا، فواد چوہدری

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست کا کام قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا ہے لیکن ٹی ایل پی کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا۔نجی ہوٹل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت و ریاست انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ریاست کا کام قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا ہے لیکن ٹی ایل پی کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا کنٹرول ختم ہونے پر جتھے قانون ہاتھ میں لے لیتے ہیں، حکومتی رٹ ختم ہوگی تو انتہا پسند حاوی ہوجائیں گے، نکتہ نظر ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی پر زبردستی تھوپنا درست نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں امریکا، بھارت، یورپ سے کوئی خطرہ نہیں، ہمیں سب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے، انتہا پسندی کی وجہ مدارس نہیں اسکول اور کالج ہیں جہاں سے انتہا پسندی وجود میں آئی، اسکول، کالجوں میں انتہا پسندی کی تعلیم دینے والے اساتذہ بھرتی کیے گئے اور مقامی انتظامی نظام کو بھی تباہ کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题